حیدرآباد۔27۔جنوری(اعتماد نیوز)صدر تلگو دیشم این چندرا بابو نائیڈو نے آج الزام لگایا کہ ریاست کی تمام سیاسی جماعتیں تلگو دیشم کو نشانہ بنا رہی ہیں۔انہوں نے آج ٹی ڈی ایل پی اجلاس میں تلگو دیشم کے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ اپوزیشن جماعتوں
کی جانب سے کئے جانے والے الزامات کا پختہ جواب دیں۔چندرا بابو نائیڈو نے آج شبہ ظاہر کیا کہ وزیر اعلی این کرن کمار ریڈی کانگریس ہائی کمان کے اشاروں پر ہی تلنگانہ مسودہ بل سے متعلق یہ قدم اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ پنچایت انتخابات میں تلگو دیشم کی کامیابی کے بعد ہی تلنگانہ کے مسئلہ کو منظر عام پر لایا گیا۔